بہت بڑی عمارتیں پانی نگل گیا
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقے سیلاب کی زد میں آگئے، اب تک 900 سے زائد اموات ہوچکیں، لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے اور فوری امداد کے منتظر ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں مویشی بھی پانی میں بہہ گئے ہیں۔
عمارتیں ریت کی دیواروں کی طرح گر گئیں، بپھرے ریلے میں بہہ گئیں، چنگھاڑتے دریائے سوات نے کنکریٹ کے مکان نگل لیے، منہ زور دریا دیکھ کر لوگوں کے دل دہل گئے۔
کالام میں دریا کنارے بنا ہوٹل بھی پانی میں بہہ گیا جسے پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا۔ بحرین میں سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا، درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گلیوں اور سڑکوں پر دریا بہنے لگا، گاڑیوں کو اپنے ساتھ لے گیا، ڈرے سہمے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
فضا گھٹ، بحرین اور مدین سے بھی شہریوں کو نکالا گیا، کالام کی تاریخی مسجد میں سیلابی پانی داخل ہو گیا۔ مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پلوں کو بھی نقصان ، بحرین اور مدین کے درمیان سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

سوات کا سب سے بڑا ایوب برج بھی بند کردیا گیا، سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کردی گئی، ضلع بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
اللہ کی مخلوک پانی کی طافت
ReplyDelete